راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 12 نومبر کو 3ہزار 43 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 592 خاندانوں میں 761 مرد، 732 خواتین اور 1550 بچے 312 گاڑیوں میں اپنے وطن واپس گئے ۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلائ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں، بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے ، 12 نومبر کو 3ہزار 43 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، ان افغان شہریوں میں 761 مرد، 732 خواتین اور 1550 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 312 گاڑیوں میں 592 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، اب تک کل 2 لاکھ 20 ہزار 398 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔