اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ رابطہ ہو ا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان آئندہ انتخابات، میڈیا کے شعبے میں تعاون اور صحافیوں کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو نگراں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انتخابی عمل کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہارکیا گیا ۔ وزیر اطلاعات مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، نگراں حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔