اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے۔اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے،اسلام آبادٹریفک پولیس خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاربلاتفریق قانون کی عملداری کیلئے فرائض انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کی خاصیت ہے کہ بدتمیزی کرنے والے افراد سے محبت سے پیش آتے ہیں،ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔سرفرازبگٹی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں کو وزراءکا چالان کرنے میں سیاسی دباو نہیں ہوگا،ٹریفک اہلکاروں نے اپنے مثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے،اسلام آباد ٹریفک ہیڈکواٹربننے پر بے حدخوشی ہوئی،لوگوں نے دن رات محنت کرکے ادارے کو بنانے کی کوشش کی۔