پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کی صوبائی نگراں کابینہ نے اپنے عہد وں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے نگران کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس خیبر پختونخواہ ہاوس پشاور میں ہوئی،تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سید اسد علی، گورنر خیرپختونخواہ حاجی غلام علی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،نگراں صوبائی وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایایا، پہہلے مرحلے 9صوبائی وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ،گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نگران کابینہ سے حلف لیا ، حلف اٹھانے والوں میں سید مسعود شاہ، ارشاد قیصر، آصف رفیق، نجیب اللّٰہ، سید عامر عبداللّٰہ، فیروز جمال، احمد رسول بنگش، محمد قاسم خان، عامر ندیم اور احمد جان بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔