مٹھی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پاپرٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم برابری کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، پیپلز پارٹی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے شہید بے نظیر بھٹو نے برابری کی سیاست سکھائی ہے ،ہم رنگ و نسل اور مذہب کسی فرق میں یقین نہیں رکھتے ،کچھ ایسی قوتیں ہیں جو تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں ،پاکستان کے بارے عالمی میڈیا میں بہت غلط فہمی پائی جاتی ہے ، اس غلط فہمی کا جواب تھرپرکر کی عوام ہیں ،آج کا جلسہ پورے سندھ کا نہیں صرف تین اضلاع کا ہے اور یہ پیغام ہیں ان کے لئے جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں ۔ سندھ کے علاقے مٹھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب میں وزیرخارجہ تھا تو ہر فورم پر پاکستان کی نمائندگی کی سندھ کی نمائندگی کی تھرپرکر کی بات کی بھارت میں اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں مودی حکومت میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں لیکن پاکستان میں پیپلز پارٹی نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ہم رنگ و نسل اور مذہب کسی فرق میں یقین نہیں رکھتے ہمیں محترمہ بے نظیر شہید نے اور ذوالفقار بھٹو شہید نے برابری کی سیاست سکھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے پیپلز پارٹی کا منشور قائد عوام کا دیاگیا منشور ہے کہ اسلام ہمارا دین ہے ، جمہوریت ہماری سیاست ہے ،مساوات ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمارا نعرہ وہی ہے جو قائد ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے لگایا تھا جو اس کے بعد محترمہ شہید نے اسی نعرہ کے مطابق سیاست اور حکومت کی جتنا ستر اور نوے کی دہائی میں ضرورت تھی آج اس کی زیادہ ضرورت ہے اور وہ ہے ” مانگ رہا ہے ہر انسان ، روٹی ، کپڑا اور مکان“ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں یہ تو پرانا نعرہ ہے تو میں کہتا ہوں جب تک غربت ہے مہنگائی ہے بے روزگاری ہے یہی پیپلز پارٹی کا نعرہ رہے گا یہی پیپلز پارٹی کا منشور رہے گا میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ تھرپارکر پیپلز پارٹی کا منشور اور بیانیہ ہے تھرپارکر پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہے آج پوچھے اس ریگستان میں رہنے والے لوگوں سے پیپلز پارٹی سے پہلے اس ریگستان کا کیا حال تھا نہ تعلیم تھی نہ پانی تھا نہ صحت کے ادارے تھے نہ روزگار تھے مگر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تھر بدلے کا نعرہ لگا کر ثابت کردیا اور تھرکول کا پراجیکٹ دیا اور ہم نے اس پر کام شروع کردیا اور پورا تھرپارکر کی معیشت بدلی ہے اس ضلع کی تقدیر بدلی ہے اس سے روزگار کے وسیع مواقع ملیں ہیں تھرکول ون پر بھی کام شروع ہوا ہے جس سے یہاں کے عوام کو روزگار ملا ہے اور انشاءاللہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا ہماری خدمت جاری رہے گی جو بھی کام ہوگا یہاں کے مقامی لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچایا جائے گا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور انشاءاللہ میں اور آپ مل کر محنت کرینگے میں اور آپ مل کر جدوجہد کرینگے ہم مل کر محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار کے مشن کو مکمل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں قائد عوام کا نواسہ ہوں میں شہید محترمہ کا بیٹا ہوں میرا ٹارگٹ کوئی سیاست مخالف نہیں بلکہ میرا ٹارگٹ مہنگائی ہے ، غربت ہے بے روزگاری ہے اور ہم سب مل کر ان کا خاتمہ کرینگے روزگار جو میرے نوجوانوں میری بہنوں کا حق ہے وہ صرف پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے ۔ہم تین نسلوں سے یہ جدوجہد کررہے ہیں قائد عوام نے ہاری کو مزدور کو طاقت ور بنا دیا شہید محترمہ نے بھی اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار دیا اور خواتین کو بھی روزگار دیا تو شہید محترمہ کی نصحیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم روزگار دلوائینگے اور میری تھرپارکر کی بہنیں گواہ ہیں کہ پی پی حکومت سے پہلے کسی کو روزگار نہیں تھا مگر پی پی دور میں تھرکول پراجیکٹ میں پہلی انجینئر ایک خاتون ہیں جن کا تعلق تھرپارکر سے ہے میرا خاندان تین نسلوں سے غربت کے خاتمے کی جدوجہد کررہا ہے ہمارا منشور ہمارا نظریہ ان مسائل کا حل ہے ہم نے غریبوں ، کمزور طبقات کا خیال رکھنا ہے ملک کی معیشت کا پہیہ تب چلتا ہے جب آپ کے بچوں کو بہترین تعلیم ملتی ہے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے اور یہ پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آصف زرداری کا تحفہ تھا جو آج تک چل رہا ہے اور آگے بھی چلتا رہے گا اور اس میں مزید بہتری لے کر آئینگے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجحیات میں شامل ہے ۔میری تھرپارکر کی عوام آپ آٹھ فروری کو اسی جذلے سے نکلیں جس طرح آج نکلے ہیں تو پھر ” تیر“ کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا آپ کے تمام مسائل کا حل تیر کے نشان پرمہر لگانا ہے ۔