حاصل پور( نمائندہ خصوصی)حاصل پور کی مشہور ٹک ٹاکر علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر جدید اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی اسلحہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو قانون حرکت میں آگیا حاصل پور پولیس نے علیزہ سحر اور اس کے شوہر کو حراست میں تو لیا مگر بنا کسی کاروائی وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
حاصل پور سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر علیزہ سحر کو اپنی شادی کے موقع پر جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا مشہور ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی والے دن آج اپنے شوہر کے ہمراہ پسٹل اور رائفل تھامے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تو شہریوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وائرل ویڈیو پر قانون حرکت میں آیا اور دونوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق علیزہ سحر اور اس کے شوہر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا کہ قانون شکنی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی جبکہ سرکل آفیسر کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔