سلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کی وفات کے بعد کوئی آئینی بحران نہیں، آئین کی روح بالکل واضح ہے جس پر آئینی سکیم کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کی روح بالکل واضح ہے جس پر آئینی سکیم کے مطابق عمل کیا جائے گا، نگران وزیر اعلی کی وفات کے بعد گورنر چیف سیکرٹری اور صوبائی حکومت اپنے کام جاری رکھے گی،نگران وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کی وفات کے بعد کوئی آئینی بحران نہیں، نئے نگران وزیر اعلی کی تقرری جلد کردی جائے گی، اس معاملہ پر افواہ کی کوئی گنجائش نہیں۔