اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے معاملہ پر رجسٹرارسپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے ہیں۔جس میں کہا گیا ہے درخواست میں آرٹیکل184(3)کا اختیار استعمال کرنے کے لیے مفاد عامہ کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی۔انفرادی حق تلفی کے لیے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔آرٹیکل 248 کے تحت نگران وزیراعظم اور وزراءاعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔