ریاض (نمائندہ خصوصی ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے تمام ارکان اور ذمہ دار حکومتوں سے غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے فوری خاتمے میںاپنا کردار ادا کریں انسانی ہمدردی کی راہداری کو کھولا جانا چاہیے ،زخمیوں کو علاج،پینے کے پانی کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ خوراک کی قلت کو دور کرنا ہوگا۔فلسطینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کی راہداری کو کھولا جانا چاہیے کیونکہ زخمیوں کو علاج،پینے کے پانی کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ خوراک کی قلت کو دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ادویات، خوراک، پانی کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہ عام انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانی تصور سے باہر ہے کہ 21ویں صدی میں ایک انسانی آبادی کو ایسے وحشیانہ اور غیر انسانی تجربات سے کیسے گزرنا پڑا،اسے روکنا چاہیے اور دنیا بھر میں ہر ایک کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ ہم یہاں انسانوں کی بات کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ اگر آپ شکار کی مہم پر جاتے ہیں اور آپ 21 ویں صدی میں جانوروں کو مارنا چاہتے ہیں، تو آپ کو کچھ اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عالمی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور ہر ریاست کو ایک ذمہ داری دکھانی چاہئے ۔