کراچی( کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تھانہ جات میں موجود انسپیکشن رجسٹرز کی جرائم کے خلاف اہمیت اور افادیت کے عنوان پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پنجاب سے مدعو کیئے گئے ماسٹر ٹرینرز نے کراچی کے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن و ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ ٹریننگ برانچ کے ٹرینرز کو براہ راست جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے ضلعی ایس ایس پیز,انویسٹی گیشن ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ذریعہ ویڈیو لنک تربیت دی اور تھانہ جات میں موجود رجسٹرز سمیت,ایف آئی آرز کےاندراج,فرد معائنہ موقع ودیگر کیسز کی فردات, بیانات, ریمانڈ,چالان سمیت درج ایف آئی آرز کی بابت روزمرہ کی پولیس کاروائی پر مشتمل ضمنیات کے حوالے سے شرکاء کو سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ, ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نےکہا کہ کسی بھی جرم کے وقوع پذیر ہونے کے بعد درج کی جانیوالی ایف آئی آر اور بعد اذاں تفتیش,تحقیق اور چھان بین کے عمل میں کیس انویسٹی گیشن آفیسر کی جانب سے کی جانیوالی روزمرہ پر مشتمل کاروائی یعنی ضمنیات کا بہت بڑا اور اہم کردار ہوتا ہے جیسے جیسے کیس اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھتا ہے ضمنیات اور اس میں درج پولیس کاروائی, شواہد, بیانات,گواہان وغیرہ پرمشتمل ایک ٹھوس چالان متعلقہ عدالت سے بالآخر ملوث ملزم کی سزا پر منتہج ہوتا ہے۔