لاہور( نمائندہ خصوصی)
ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی کینٹ اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی (9Up)علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس (9Up)کراچی کینٹ سے سہ پہر3 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6 بجے سیالکوٹ پہنچے گی یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ ٹرین کراچی کینٹ سے دوپہر2 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔اس کے علاوہ سیالکوٹ، وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر(226 Dn) کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے شاہین پسنجر سیالکوٹ سے شام 7بجے روانہ ہو کر سمبڑیال سے ہوتی ہوئی رات8 بجکر5منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ ٹرین شام6 بجے سیالکوٹ سے روانہ ہوتی تھی۔اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔