مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چوہدری نے آزاد کشمیر میں فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب سرکاری ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کیلئے اسپیشل پاورایکٹ کو دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی خواہشات کی تکمیل کیلئے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز نہیں ہوا وزیراعظم کسی اور نے بننا تھا رات کے ایک بجے اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک معجزے کے تحت وزیراعظم بنادیا ۔27 اراکین اسمبلی ساتھ رکھنا ضروری ہے 26 ہوں گے تو حکومت نہیں رہے گی اراکین اسمبلی کو پیغام دیا ہے کہ 15 نومبر کے بعد انتظامی پوسٹ پر نہیں کوئی بھی بری شہرت والا سیکرٹری نہیں ہوگا چند محکموں کے سیکرٹری 25 وزیروں سے بھاری تھے ان سے قلمدان لینے کیلئے پورا نظام ہلانا پڑا ہے وزراء کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا اور نہ ہی اپنے اختیارات میں مداخلت کرنے دوں گا۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میں نےن113 سال کے بعد کشمیر میں بجلی کا ٹیرف تبدیل میں کردیا ہے ماضی میں کیا گیا غیر قانونی اور غیر آمعاہدہ کابینہ نے ختم کر دیا آزادکشمیر کے شہریوں سے جون 2022 کی قیمت پر بجلی کے بل وصول کیئے جارہے ہیں بجلی کے ٹیرف سے متعلق احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے ۔وزیراعظم چوہدری انوار ال نے کہا نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے پانی میں اضافہ کی لڑائی میں نے لڑی جس کے نتیجہ میں یہ اختیار مھجے مل گیا ہے میں جتنا پانی کھولوں کھول سکتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ازاد کشمیر میں سالہاسال سے مفت تنخواہیں لینے والے سرکاری ملازمین میں کو جائے تعیناتیوں پر حاضر کردیا غیر حاضری اساتذہ اور ڈاکٹرز کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے آزادکشمیر میں سپیشل پاور ایکٹ دوبارہ نافذ کر کےفرائض منصبی سے غفلت کے ملازمین کے خلاف فوری ٹرائل کرکے انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔اس موقع پر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کے صدر آصف رضامیر اور محمد عارف عرفی نے تنظیم کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں سے متعلق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں 28محکموں کا چھ ماہ تک وزیر بھی رہا اس عرصے میں کوئی مالیاتی سکینڈل نہ آنا اور کوئی کام بقایا نہ رہنا ایک مثال ہے
6ماہ ایک آدمی کے حکومت چلانے اور 28 کے محکمے چلانے سے فرق لوگوں کو معلوم ہو جائے گا اخبارات کوئی ایک مالیاتی سکینڈل حقائق پر مبنی سامنے لائیں ایک لاکھ انعام دوں گا نوٹیفائی سکینڈل لانے والے اخبار 2 لاکھ کا اشتہار دوں گا اطلاعات کا محکمہ اسلئے میرے پاس ہے کہ اس محکمے کا مس یوز نہیں ہونا چاہیئے آزاد کشمیر میں معلومات تک رسائی پر کوئی پابندی نہیں جو سیکرٹری حکومت صحافیوں کو معلومات نہ دے مجھے بتائیں ہر سیکرٹری پابند ہے کہ وہ معلومات فراہم کرے درخواست دیں معلومات لیں میرے حق میں صحافی نہ لکھیں میرا عمل خود بولے گا حکومتی امور پر ضرور تنقید کریں