اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8-9 نومبر 2023 کو ہونے والے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل تاشقند، ازبکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ، کنیکٹیویٹی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وہ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔وزیر اعظم ازبکستان قیادت اور سمٹ میں شریک دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔ای سی او کے بانی رکن کے طور پر، پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔