: لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا۔لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اشتراک ملک کو مسائل سے نکالنے کےلیے مثبت پیشرفت ہے، ہم سب مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے۔ن لیگی قائد نے مزید کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ 1972 سے لواری ٹنل کا سنتے آرہے تھے، لیکن اسے مکمل ہم نے کیا، ہزارہ موٹروے ہم نے بنائی، آج عوام کو اس فائدہ مل رہا ہے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ 4 سال ڈالر 104 روپے پر رہا، ہم نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، ہم نے اپنے دور میں آٹے اور چینی کی قیمت ہلنےنہیں انہوں نے کہا کہ سبزی سمیت کھانے پینےکی تمام اشیا کم قیمت پر دستیاب تھیں، اب ہمیں معاشی ترقی کےلئے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا۔ن لیگی قائد نے کہا کہ شہباز شریف کو ایسے وقت ذمے داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہوچکا تھا، غریب قوم کی حالت دیکھ کر دل دکھی ہوجاتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کس کے دور میں ہوئی؟ بجلی مہنگی کس نے کی؟ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا۔نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارےدور میں جو روٹی 4 روپےکی تھی، وہ اب 30 روپے کی ہوگئی، تھرکول جیسے منصوبے ملک و قوم کی غربت مٹا سکتے ہیں۔