لاہور( کامرس رپورٹر )دھان کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ 8 ہزار روپے من سے کم ہوکر 4500 روپے من تک پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں چاول کی فصل پک کر تیار ہو گئی ہے، 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی گئی تھی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے چار ماہ کی فصل چاول کاشت کی تھی. مہنگی کھاد پانی دیا اب کٹائی کا وقت آیا ہے تو ہمیں چار ہزار روپے من کم ریٹ مل رہا ہے۔دوسری جانب چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں دھان کی کٹائی کرتے ہیں اور ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے۔چاول کی فصل کو کاٹنے کے بعد روایتی طریقے سے چاول کے دانے نکالتے ہیں لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔