میانوالی( کرائم رپورٹر )میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہواتھا ذرائع کے مطابق میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے، ماہرین کےمطابق امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں، ماہرین کے مطابق اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا ذرائع کے مطابق
افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا