اسلام آباد(بیورو رپورٹ)
ایف آئی اے کاغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 452 چھاپہ مار کاروائیاں کیںرواں سال 453 مقدمات درج کر کے 652 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔56 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی جبکہرواں سال کے دوران کے پی زون نے 308, لاہور زون نے 73, گجرانوالہ زون نے 24, فیصل آباد زون نے 55, ملتان زون نے 50 ملزمان کو گرفتار کیا اسلام آباد زون نے 26, کراچی زون نے 69, حیدرآباد زون نے 27 اور بلوچستان زون نے 20 ملزمان کو گرفتار کیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جبکہ۔برآمد کی گئی کرنسی میں 746184 امریکی ڈالر، 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہیں دریں اثناء برآمد کی گئی کرنسی میں 3 ارب 62 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں جبکہ ملک گیر چھاپوں کے دوران 28 سے زائد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی ہدایت کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہےزرائع کے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی ۔غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا