لاہور ل(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کا سب انسپکٹر جوتا چور نکلا تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا سب انسپکٹر جوتا چور نکلا جو اپنے ہی تھانہ کی حدود سے جوتے چوری کرنے والا سب انپسکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔سب انسپکٹر محمد جمیل جوتا چوری کرکے فرار ہونے لگا تو دکاندار کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس اہلکار محمد جمیل جوتوں کی دکان میں خریداری کے بہانے داخل ہوا تھا ۔سب انسپکٹر نے دکان سے نئے جوتے پہنے اور انتہائی مہارت سے پرانے وہی پر رکھ کر فرار ہونے لگا۔سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کو دکاندار نے بھاگتے ہوئے دبوچ لیا
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی فوٹیج میں سب انسپکٹر کو جوتا پہن کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ذرائع کے مطابق پکڑے جانے پر چور نے اپنا تعارف بطور سب انسپکٹر کروایا۔۔سب انسپکٹر جمیل تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے۔۔