کراچی(بیورو رپورٹ ) کراچی یونیورسٹی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ہمراہ ضلع کیماڑی میں بلدیہ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا مقصد سالڈ ویسٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع کیماڑی فیضان نوازنے طلباء کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے سالڈ ویسٹ میں جاری تمام سرگرمیوں کا دورہ کرایا جس میں گھر سے کچرا اٹھانا، سڑکوں کی صفائی، مکنیکل سوئیپنگ، ٹرے کمپیکٹر، بن کمپیکٹر، فلیٹ آپریشن اورکچرے کو جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ لے جانے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پر طلباء نے بھی صفائی کے کام میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سالڈ ویسٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کام سے بھی آگاہ کیا کہ کس طرح شکایت موصول ہوتی ہیں اور انکا حل جلد ز جلد یقینی بنایا جاتا ہے۔ طلباء نے اس موقع پر کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تعاون سے انکی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لینا انکے لئے بہت اچھا تجربہ ہے اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی اہم ہے انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی صفائی اور لوگوں میں شعورکے لئے اہم کردار ادا کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوسکے گا کمیونٹی میں اس کی آگاہی فراہم کریں گے۔