رائیونڈ(رشید صابر سے) پاکستان میں یہود وہنوز کی گہری سازش سے پی ٹی آئی کو سپورٹ ووٹو ں کا تقدس پامال کر کے ملک کی تباہی اور بربادی کا ٹار گٹ دیا گیا تھا، کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے ملک میں ایک طوفانی آندھی ثابت ہوئی جو سب کچھ ملیا میٹ کرکے اپنے انجام کو پہنچی، عمران نے آئینی بحران پیدا کیا، صدر مملکت نے وہ آئینی اختیار استعمال کیا جو ان کا نہیں تھا،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم کے مشیر رانا مبشر اقبال ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کلچر عوام کو متعارف کرایا ہے پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، شاہراہوں پر ہونے والے جوان بچیوں کے ڈانس اب یونیورسٹیوں میں تقلید کی جا رہی ہے یہ کلچر پاکستان کا نہیں ہمار ے قانون نافظ کرنے والے ادارے اور والدین معاشرے کو پاکستانی کلچر کے مطابق بنانے میں تعاون کریں،عمران نے آئینی بحران پیدا کیا، عجیب بات ہے صدر مملکت نے وہ آئینی اختیار استعمال کیا جو ان کا نہیں تھا، اس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ کے ریمارکس ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ میاں برادار ملک کی ترقی میں جو کردار ادا کر سکتے ہیں کوئی دوسرا نہیں کر سکتا یہ بات میں ہی نہیں پاکستان کی تاریخ بتارہی ہے، انشا ء جلد مہنگائی بے روز گاری سے نجات صنعتیں فروغ پائیں گی اور محنت کش خوشحال ہوگا