ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ خصوصی) ٹانک اڈہ کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا‘8 سول افراد جاں بحق.15 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس اور سول افراد زخمی‘ اسپتال میں پولیس پر فائرنگ‘ تفصیلات کے مطابق ٹانک اڈہ پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 15 سے زائد افراد جن میں پولیس اہلکار اور سویلین افراد شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروںپر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جا رہی تھی کہ ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔زخمیوں میں ریڑھی پر موجود سامان لینے والا شخص معرزق سلیمان خیل سمیت‘ عبدالحمید‘ اسحاق‘ قدرت اللہ‘ ناصر‘ یاسمین‘ شیرین اور قمر زمان زخمی ہو گئے ہیں