کراچی (نمائندہ خصوصی) قومی ایئرلائن نے عمرہ کرایوں میں 6 ہزار روپے تک فوری کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق فوری ہوگا-لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا۔کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کم ہوکر 79 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔کراچی اور کوئٹہ سے کرایہ 85 ہزار روپے تھا –