کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد ساڑھے چھ سال بعد تریپن ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی –