سلام آباد( نمائندہ خصوصی )ٹیلی نار پاکستان نے میگنس ملر ( Magnus Muller) کی چیف بزنس آفیسر کے طورپر تعیناتی کا اعلان کیا ہے جو ٹیلی نار کے بی ٹو بی ڈویژن کی قیادت کریں گے۔ٹیلی نار ایشیا میں نائب صدر بی ٹو بی کے طورپر اپنے وسیع تجربہ اور متحرک نقطہ نظرکے ساتھ وہ بی ٹو بی ڈویژن کی ترقی میں بھی اہم کردارادا کریں گے۔اس سے قبل وہ میانمر اور تھائی لینڈ میں اسی عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ان کی تعیناتی ادارے کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ ادارہ کنکٹی ویٹی سے ہٹ کر اپنے مقاصد، اختراعی حکمت عملیوں اور صارفین کی خدمت پر مبنی سوچ کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔میگنس مضبوط ڈیجیٹل مائنڈ سیٹ کے ساتھ اپنی کاروباری متحرک سوچ کیلئے پہنچانے جاتے ہیں ،ان کے اسی کردار کی بدولت بہت سارے کاروبار کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔وہ ناروے، دی نارڈک ریجنز اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کی مارکیٹوں میں کام کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ ڈیجیٹل اور ادارہ جاتی ٹرانسفارمیشن میں مہارت رکھتے ہیں جوصارفین ، ادارے اور سٹیک ہولڈرز کیلئے مثبت اثرات مرتب کرنے کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔نئی تعیناتی پر اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم اشفاق نے کہا ”ہم میگنس ملر کا ٹیلی نار پاکستان میں گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کا ٹریک ریکارڈ اور اختراعی وژن ہمارے تذویراتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ میگنس اپنی قابل قدر مہارت اور نقطہ نظر سے ہمارے بی ٹو بی آپریشنز میں قدر پیدا کریں گے۔’
‘