کراچی(نمائندہ خصوصی) طب کی شعبہ میں روبوٹک کی انقلابی سر گرمیو ں کے بارے میں ہفتہ کے روز ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس مین سر جری کی اس جدید ٹیکنالوجی کے تمام پہلووں پر غور کیا جائے گا۔ اس سیمینار کا اہتمام ایس آئی یو ٹی اور پاکستان سوسائٹی آف روبوٹک سرجنزنے مشترکہ طورپر کیا ہے۔ سیمینار کا ایک مقصداور بھی ہے کہ طبی پیشے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور اس کا فائدہ ان لوگوں تک پہنچانا ہے جنہیں اس جدید سہولت کی ضرورت ہے۔سیمینار میں برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت اور میزبان ملک سمیت دنیا کے کئی حصوں سے کچھ نامور روبوٹک سرجنز نے شرکت کریں گے۔ روبوٹک سرجری ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جس نے سرجیکل سائنسز کی دنیا میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اس کے بیش بہا فوائد ہیں۔جن میں آپریشن کا چھوٹا زخم، خون کا کم ضیاع، کم درد، جلد صحتیابی، اسپتال میں کم مدت تک رہنا اور کم پیچیدگیاں شامل ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا کے علاوہ بھارت سمیت کئی ترقی پذیر ممالک میں روبوٹک ٹیکنالوجی کے سرجنز نے اس جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات کی بنا ء پر اس کی پذیرائی کی تا کہ اس کے فوائد کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے تھے۔ ایس آئی یو ٹی نے 2017 میں سول اسپتال کراچی کے اشتراک سےاپنا روبوٹک سرجری پروگرام شروع کیا اور اس شعبہ میں مہارت حاصل کی ۔ اب تک ایس آئی یو ٹی میں 2000 سے زائد طریقہ کار انجام پا چکے ہیں۔روبوٹک کے شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ایس آئی یو ٹی نے پورے سندھ میں اپنے اہیلتھ نیٹ ورک کو آگے بڑھایا ہے جہاں 200 روبوٹک سرجری کی گئی ہیں۔ایس آئی یو ٹی پرامید ہے اور سرجری کے شعبے میں انقلاب لانے اور برے پیمانے پر آبادی کےلئے بہتر معیار زندگی اور صحت مند مستقبل کے لیے پرُعزم ہے ۔