سجاول(کرائم رپورٹر )
ایس ایس پی سجاول شہلا قریشی نے اپنے دفتر میں ہفتہ وار آردلی روم کا انعقاد کیاپولیس ملازمان کے پینڈنگ شوکاز نوٹسز کی سماعت اور ملازمان کے دیگر مسائل کے ادراک کیلئے ایس ایس پی آفیس سجاول میں اردلی روم (OR) کی گئی۔ضلع بھر کے مختلف تھانوں، یونٹس اور دفاتر میں تعینات پولیس ملازمان نے اردلی روم میں پیش ہوکر اپنے مسائل ایس ایس پی کے سامنے بیان کیے ۔ اردلی روم میں اہلکاروں کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی سماعت ہوئی، ملازمان کے تحریری و بیانی جوابات کی روشنی میں سزا و جزا کے فیصلے کیے گئے۔جوانوں کی جانب سے پینڈنگ شوکاز نوٹسز میں مطمئن کنندہ جوابات موصول ہونے پر 2 شوکاز نوٹسز فائیل کیے گئے۔ جبکہ دیگر جوانوں کی میچوئل بیس ٹرانسفر پوسٹنگ بہی کی گئی اور 03 جوانوں کی چھٹی کی درخواستیں منظور کرکے چھٹی دی گئی ہے علاوہ ازیں ملازمان نے اردلی روم میں ٹرانسفر پوسٹنگ، طبی امداد، و دیگر مسائل کے حوالے سے بھی عرض و گذارشات پیش کیں جن پر ایس ایس پی سجاول شہلا قریشی نے بروقت متعلقہ افسران کو احکامات صادر کیے جبکہ ملازمان کی ویلفیئر، فلاح اور جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ اسٹاف کو ھدایات بھی جاری کی گئیں۔