کراچی(رپورٹ عظمی راحیل ) خواتین میں بریسٹ کینسرجیسی مہلک بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے پی او اے ویمن کمیشن کے زیراہتمام اور کولگیٹ پامولیو پاکستان اور سید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں خصوصی سیمینار کاانعقاد کیا جس میں خواتین،مختلف اسکلوں، کالجز اور یونیورسٹیزکی طلبہ و اساتذہ کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ڈاکٹر یسری پرویز نے کہا کہ ہر آٹھ میں سے ایک عورت اپنی زندگی میں چھاتی کے کینسر کا شکار ہوتی ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس بیماری سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے کہ چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں کولگیٹ پامولو چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم میں تسلسل کے ساتھ نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے خواتین کو اس بیماری کے خطرات، احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یسری پرویز نے کہا کہ اگر ابتدائی مراحل میں مرض کا پتہ چل جائے تو زندہ رہنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے ملک میں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ چھاتی کا باقاعدہ معائنہ کرائیں اور اگر انہیں کوئی علامات محسوس ہوں تو فوراڈاکٹر سے رجوع کریں سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی مہمان ڈاکٹر شہناز میمن نے کہا کہ چونکہ آگاہی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اس لیے میڈیا اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس کا پیغام عوام تک براہ راست پہنچ سکتا ہے ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد اور خصوصاً باپ اور شوہروں کو بھی ا حساس دلانے کی ضرورت ہے چیئرپرسن پی او اے ویمن کمیشن فاطمہ لاکھانی نے کہا کہ کمیشن خواتین کے کھیلوں اور صحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ کھیل اور صحت ساتھ ساتھ چلتے ہیں ویمن کمیشن کی سیکریٹری وینا مسعود نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ صحت مند طرز زندگی کی پیروی کریں جس کی نشاندہی جسمانی سرگرمی اور متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک سے کی جائے جب بیماریاں پھیلتی ہیں تو اپنے گھر والوں سے بات کریں یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور علامات کو نظر انداز نہ کریں سید فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے صحت کے شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز اور تنظیموں کوچھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھنے پر زور دیا۔