لندن( نیٹ نیوز )ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے سانحہ 31 اکتوبر 86ء کے شہداء کی 37 ویں برسی پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 31 اکتوبر 1986ء کوحیدرآباد کے پکا قلعہ میں ایم کیوایم کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے جانے والے جلوسوں پر کراچی میں سہراب گوٹھ اور حیدرآباد میں مارکیٹ چوک کے مقام پرمسلح افراد کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں بے گناہ کارکنان شہید اورزخمی ہوئے مگر اتنے بڑے سانحے میں ملوث افراد کوکوئی سزانہیں دی گئی بلکہ الٹاایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن کیا گیا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ 31 اکتوبر 1986ء سرکاری ایجنسیوں کی تیارکردہ پختون مہاجرفساد کرانے کی سازش کاحصہ تھا تاکہ مہاجروں کو پختونوں سے لڑاکر ایم کیو ایم کوکچلاجاسکے۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔