اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی ہے جس میں آئندہ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،یہ ملاقات یہاں اسلام آباد میں ہوئی ۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے،نگران حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرے گی،تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے، الیکشن میں حصہ لینے کا ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے، ملک میں معاشی استحکام نہایت ضروری ہے، پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہئے،اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن حسب وعدہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروائے گی۔