اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسا پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،شہید ہونےوالے پولیس اہلکار اور مزدوروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔