کراچی (نمائندہ خصوصی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کے شیڈول میں مزید بہتری آئی ہے، 8 دن بعد کراچی کوئٹہ شیڈول بحال کر دیا گیا۔ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 صبح 10 بجے کے بجائے دن 2 بجے روانہ ۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر مقامی اور بین الاقوامی 23 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، 14 دن میں منسوخ پروازوں کی کل تعداد 701 ہوگئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 368، 369، 370، کراچی سے سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ کر دی گئی، کراچی سے تربت کیلئے پی کے 501 اور 502 اور کراچی سے فیصل آباد کیلئے پی کے 340 اور 341 بدستور منسوخ رہیں گی۔ فیصل آباد سے مسقط کیلئے پی کے 165، 166، لاہور سے مسقط کیلئے پی کے 229، لاہور سے شارجہ کیلئے پی کے 185، 186، 294، سیالکوٹ سے دبئی کیلئے پی کے 179، 180 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے دبئی کیلئے پی کے 233، 212، کوئٹہ کیلئے 325، 326، اسلام آباد سے شارجہ کیلئے 181 اور پشاور سے ابوظہبی کیلئے پی کے 217 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔