لاہور ( نمائندہ خصوصی)
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے لائیزون آفیسر ڈیوڈ ڈولوڈ (Mr. David Dulude) سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا ء،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خرم شکور،اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران کی میٹنگ میں شرکت۔دوران ملاقات ٹریننگ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ٹریننگ نصاب کو ماڈرن پولیسنگ کے ایس او پیز پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، فارنزک سائنس اور انویسٹی گیشن کے جدید ماڈیولز کے استعمال کو تقویت دی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس تحفظ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرعثمان انورآئی جی پنجاب نے کہ تحفظ مراکز سے ٹرانسجینڈرز، خواتین، بے گھر بچوں اورعدم تحفظ کے شکار افراد کے سہولت کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ کینیڈین وفد نے دہشت گرد کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی بروقت کاروائیوں اور کامیابیوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ مسٹرڈیوڈ ڈولوڈنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کاموثر استعمال اورکمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات عہد حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور کینیڈین پولیس کا انفارمیشن شئیرنگ اور پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیاملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب اور کینیڈین پولیس افسر کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔