کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔راجہ اظہر کو مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے راجہ اظہر کو منتظم عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے راجہ اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ راجہ اظہر کے وکیل کاکہناتھا کہ راجہ اظہر کا نام ایف آئی آر میں نہیں ہے، مقدمے کے چالان میں بھی راجہ اظہر کا نام یا کردار نہیں ہے، راجہ اظہر کا نام مقدمے سے خارج کیا جائے، عدالت کاکہناتھا کہ ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں، آپ ضمانت کی درخواست لگا سکتے ہیں۔