لاڑکانہ( بیرو رپورٹ) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید سونہارو جسکانی کی سربراہی میں اشتہاری، روپوش و مفرور ملزمان کے خلاف جاری مہم میں سب سے آگے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں جاری مہم کے دوران 29 ستمبر سے 27 اکتوبر تک کاروائی کرکے 4376 اشتہاری، روپوش و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایات پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں اشتہاری، روپوش و مفرور ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈائون میں ضلع لاڑکانہ میں 695 اشتہاری،روپوش و مطلوب ملزمان، ضلع قمبر شہدادکوٹ میں 377 اشتہاری، روپوش و مطلوب ملزمان، ضلع شکارپور میں 1356 اشتہاری،روپوش و مطلوب ملزمان، ضلع جیکب آباد میں 1393 اشتہاری، روپوش و مطلوب ملزمان، ضلع کشمور کندہ کوٹ میں 555 اشتہاری روپوش و مطلوب ملزمان سمیت مجموعی طور پر 4376 اشتہاری روپوش و مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید سونہارو جسکانی نے لاڑکانہ رینج کے تمام ایس ایس پیز کو اس مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے تمام افسران و اہلکاروں کو پیغام دیں کہ اچھا کام پر انعام اورکسی بھی لاپروائی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.