ٹوبہ ٹیک سنگھ ( کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سرکل ٹوبہ۔ اے ایس پی صدر سرکل ٹوبہ احمد نصراللہ ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر محمد افضل معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش3ملزمان عرفان،ریاست اوراسد کو قابو کیاجن کے قبضہ سے مجموعی طور پر120لیٹر شراب اور1کلو200گرام چرس برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے2ملزمان نعمان اورعابد کو قابو کیاجن کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز 2 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ اعجاز احمد ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے3ملزمان مظہر خان،سلیم اور غلام عباس کو قابو کیا جن میں ملزم مظہر خان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف معہ گولیاں اور ملزمان سلیم اور غلام عباس کے قبضہ سے 2رپیٹر12بور معہ کارتوس برآمد ہوئے۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم رضا کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 22لیٹر شراب برآمد ہوئی۔سرکل گوجرہ۔ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر عبدالغفار معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش2ملزمان کاشف مسیح اور غلام علی کو قابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر520گرام چرس اور60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر حاکم علی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم نثار خان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اورانچارج سی آئی اے کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔