کراچی(نمائندہ خصوصی) اہلسنّت والجماعت کراچی کے زیر اہتمام اسرئیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ قبلہ اول اظہار یکجہتی فلسطین مارچ کاانعقادکیاگیا جسمیں شہرقائدکے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعدادمیں کارکنان قافلوں کی صورت میں بلوچ کالونی پل شاہراہ فیصل پہنچے اورپھروہاں سے مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کی قیادت میں تحفظ قبلہ اول اظہار یکجہتی فلسطین مارچ ایک بڑے جلوس کی شکل میں کراچی پریس کلب پرپہنچے، مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اہلسنّت و الجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی،جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمد حنفی،صدرخیبرپختون خواں مولاناعطاء محمددیشانی،سنی علماء کونسل کے صدر سیدمحی الدین شاہ،ترجمان کراچی عمرمعاویہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی، مولاناعبدالرافع شاہ بخاری، امیرفضل خالق،مولانااحمدحسن،قاری عبدالوھاب،قاری عبدالقدیر،چیئرمین اہلسنّت ویلفیئرٹرسٹ پروفیسرسیف الرحمن عباسی،مرکزی ترجمان پاکستان راہ حق پارٹی انجینئراشرف میمن، چیئرمین رابطہ کمیٹی راہ حق عامرچوھدری،صدرراہ حق پارٹی کراچی مولاناعادل عمرودیگرنے کہاکہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بربریت کا ثبوت ہے۔مقررین نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، اسپتالوں پر بم برسا کر عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے۔ او آئی سی اجلاس بلا کر اسلامی ممالک کی فوج فلسطین بھیجے، مسلم ممالک کااتحادکہاں غائب ہوگیاہے، مقررین نے کہااقوام متحدہ، کہاہے این جی اووز، جوامن کی بات کرتے ہیں۔ آج فلسطین لہولہوہے۔ انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کی حفاظت ہمارادینی اورایمانی فریضہ ہے۔ مسجد اقصی ہماراقبلہ اول ہے۔ اس کیلئے ہماری جانیں قربان ہے۔ علامہ اورنگزیب فاروقی نے مزیدکہاکہ حکومت اگرخودکچھ نہیں کرسکتی توہمیں راستہ فراہم کیاجائے، ہم مسجد اقصی اور مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت و مددکیلئے لڑیں گے۔ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے،ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،اس وقت پوری دنیا کفر یہودیت کے ساتھ کھڑی ہے،اہل فلسطین تن تنہا یہودیت کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے اسرائیل کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،اس وقت اہل فلسطین پر اسرائیلی مشینری فضائی بمباری کرکے فلسطینی مسلمانوں کے مال وجان کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے،ایک طرف تمام کفریہ طاقتیں یہودیت کے ساتھ کھڑی ہیں دوسری جانب اہل فلسطین تن تنہا ان کا مقابلہ کررہے ہیں،تمام مسلم ممالک مل کر اہل فلسطین کی آواز بنیں،اوریہودیت کے مظالم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں،اہل فلسطین پر کئے جانے والے مظالم نے تمام انسانی حدود کراس کر دی ہیں،انسانی حقوق پر بننے والی تنظیمیں بھی ان مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اہلسنّت والجماعت فلسطین پر ہونے والے مظالم پر سراپا احتجاج ہے،اور مسلم ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ اس وقت تمام مسلمان اہل فلسطین پر ہونے والے ظلم پر ان کی آواز بنیں اور یہودیت کے خلاف مضبوط لائحہ عمل طے کریں، اس موقع پرکارکنان نے حماس کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور اسرائیلی جھنڈے کوپیروں تلے روندتے ہوئے نذرآتش کیا