کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری ہو جائیں ہوشیار ،شہر قائد کے 15رہائشی وتجارتی منصوبے غیرقانونی قرار دیدیئے گئے تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ضلع ملیر،شرقی سمیت غربی کے رہائشی و تجارتی منصوبوں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے ۔جن میں گڈاپ ٹاون کی دیہہ تور تپوکونکر سروے نمبر210،نا کلاس ،158میں دی گرین۔شاہ لطیف ٹاون شپ سروے نمبر 47 کے متین کمپلیکس کا اجازت نامہ برائے فروخت و تشہیر منسوخ کر دیاگیا جبکہ اسکیم 45میں کراچی ڈریم ولاز۔گڈاپ ٹاون دیہہ اللہ پائی سروے نمبر,389 388,390 میں ام القری سٹی۔کنگز بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے گلستان جوہر اسکیم36میں کنگز کاٹیجزز فیز2۔ہاکس بے روڈنزد ٹرانس لیاری میں بیچ سٹی۔ کے ڈی اے اسکیم 33سیکٹر17.Aمیںواقع مدراس کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹی میں آل قصر ٹاور۔سرجانی ٹاون کے سیکٹر L/1نزد 4Kچورنگی پلاٹ نمبر ST.44.5 میںمصطفی کاٹیجز۔گلشن اقبال اسکیم24 بلاک13/Dمیں رحمان اسکوائر۔کے ڈی اے اسکیم33سپارکو روڈ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے قریب ڈیتھو آئی کون ٹاور اینڈ موبائل مال۔منگھوپیر روڈنیا ناظم آبادمیں سنگنیچراورراحت ریذیڈنسی۔اسکیم45 نزدگلشن معمار کے شنگریلا سٹی مال کے تما م بلاکس جبکہ پریمیئم گولڈکے بلاکس,D 1,B,C شامل ہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مفاد عامہ شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ مذکورہ منصوبوں میں فلیٹ،پلاٹس اوردکانوں کی بکنگ و سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اتھارٹی ذمہ دار نہیں ہو گی جبکہ کسی بھی رہائشی و تجارتی منصوبوں میں بکنگ وسرمایہ کاری کیلئے بلڈر سے ایس بی سی اے کے ماڈل ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کرائیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے جاری ہونے والے اجازت نامہ برائے تشہیروفروخت طلب کیا جائے اور بلڈر کی جانب سے عدم تعاون پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کمپلین سینٹر میں اپنی درخواست جمع کرائیں۔