صادق آباد (رپورٹ: رضیہ سولنگی )صادق آباد کے نواحی علاقے کوٹلہ جعفر لعل میں پسند پسند کی شادی کرنےوالے زکیہ بانو اوراجمل خان دشتی بلوچ پر سرداروں، وڈیروں اور وڈیروں کی فرمائش پر سندھ کھمبڑا پولیس اباڑو پولیس ظلم بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے کوٹلہ جعفر لعل میں پسند پسند کی شادی کرنےوالے زکیہ بانو اوراجمل خان دشتی بلوچ پر سرداروں، وڈیروں اور وڈیروں کی فرمائش پر سندھ کھمبڑا پولیس اباڑو پولیس ظلم بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے زکیہ بانو نے نمائندہ خصوصی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کی درجنوں گاڑیاں آئیں اور میرے تمام سسرال کو اٹھا کر لے گئی اور میرے شوہر اجمل خان دشتی بلوچ کو جعلی مقابلہ کرکے ہاف فرائی کیا اور گھوٹکی پولیس کی کسٹڈی میں ہے میرااور میرے شوہر کا صرف یہ قصور ہے کہ ہم نکاح کیا ہے اور ہمارا نکاح کرنا بہت بڑا جرم بن گیا زکیہ بانو نے مزید کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے فرمائشی مقدمات کا سلسلہ جاری ہے میر ے شوہر اور سسرال پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں زکیہ بانو نے اعلی حکام سے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور اپنے شوہر کی آزادی کے لیے وزیراعظم پاکستان آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار اور آئی جی پنجاب وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے میرے شوہر اور سسرال والوں کوڈی پی او رحیم یار خان اور مقامی پولیس تھانہ بھونگ ایس ایچ او نوید نواز واہلہ سے تحفظ دلوا جائےزکیہ بانو نے کہ کہ اگر مجھے اور میرے شوہر کو کچھ ہوا تو میرے برادری کے سردار اوروڈیرے اور ان کے سیاسی کارکن زمہ دار ہونگے ہمیں انصاف دیا جائے