اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دورہء چین میں پاکستان اور چین کے مابین گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے گفتگو میں وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر ہونگے.وزیرِ اعلی گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.