لاہور( نمائندہ خصوصی )
چین نےسی پیک میں شامل ایک ہزار سات سو چھبیس کلومیٹر ریلوےٹریک ایم ایل ون کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ جدید ریلوے ٹریک کراچی سے پشاورتک بچھایا جائےگا۔ایم ایل ون پر آنےوالی لاگت قرض کی صورت میں منظورکی گئی ہے،پاکستان کو6 ارب 67 کروڑڈالرز کی خود مختارگارنٹی فراہم کرنا ہوگی۔پاکستان کو خود مختار گارنٹی فراہم کرناہوگی،خودمختارگارنٹی ملتے ہی منصوبے پر عملدر آمد شروع ہو جائےگا، پاک چین منصوبے کاپی سی ون اگست 2020 میں منظور ہوا تھا۔