تہران ( نیٹ نیوز)ایران کے جنوبی خلیجی سمندری علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 5.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ سمندر کے نیچے بائیس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز چرک کی بندرگاہ اور کیش کے جزیرے کے درمیانی علاقے میں تھا۔ حکام کے مطابق اسی علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں زلزلے کے سو کے قریب جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔