کراچی(نمائندہ خصوصی) امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز ایک اہم کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)نے "فیوچر لٹریسی اور فیوچر اسٹڈیز میں یونیسکو چیئرز”کی امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز اقرا یونیورسٹی میں قیام کی منظوری دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر سٹڈیز کے بانی ڈائریکٹراور سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شمس حامد نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں کیا۔ انھو ں نے کہا کہ یہ قابل ذکر سنگ میل پاکستان میں اور اس سے باہر فیوچر لٹریسی اور فیوچر اسٹڈیز کے فروغ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ IMAGINE اقرا یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اس چیئر کے تحت تخیل اور بصیرت کی سوچ کے ذریعے پائیدار مستقبل کی تلاش کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یونیسکو کی جانب سے اس اہم اقدام کی منظوری سے بے حد پرجوش ہیں۔یہ کامیابی دور اندیشی اور اختراع کی طاقت کے ذریعے ایک روشن اور زیادہ پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے لیے ہمارے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔یونیسکو کی جانب سے منظوری کے بعد آنے والو ہفتوں میں یونیسکو اور اقرا یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدہ ہوگا۔ یہ پاکستان میں پہلی "یونیسکو چیئر ان فیوچر لٹریسی اینڈ فیوچر اسٹڈیز” ہوگی جس سے اس شعبے میں پاکستان میں اہم پیشرفت ہوگی۔فیوچر لٹریسی اور فیوچر اسٹڈیز نے آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں بڑھتی ہوئی اہمیت حاصل کر لی ہے، جہاں پائیدار مستقبل کی توقع کی صلاحیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پروفیسر شمس حامد نے کہاکہ اس مقصد کے لیے IMAGINE کی وابستگی غیر متزلزل ہے اور یونیسکو کی طرف سے یہ منظوری اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے ادارے کی لگن کو مزید واضح کرتی ہے۔ ” یہ کامیابی نہ صرف ہمارے مشن میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ فیوچر لٹریسی اور فیوچر اسٹڈیز کے شعبے میں وسیع تعاون تحقیق اور علم کے تبادلے کے دروازے بھی کھولتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز ان تمام حامیوں، شراکت داروں اور افراد کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک ساتھ مل کر ہمارا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ باخبر اور بصیرت والی دنیا کی تشکیل کرنا ہے۔