پشاور/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر اور قائداعظم کے جانثار ساتھی خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 42 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، مرکزی تقریب کا انعقاد آج پشاور میں کیا گیا۔برسی کی مرکزی تقریب کا اہتمام پشاور میں خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی آخری آرام گاہ پر کیا گیا۔ مرکزی دعائیہ تقریب میں سربراہ مسلم لیگ قیوم سید فقیر حسین بخاری نے عہداران کے ہمراہ فاتحہ سے قبل خان عبدالقیوم خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ کی گئی.مسلم لیگ قیوم کے صدر سید فقیر حسین بخاری نے مرکزی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قیوم خان اعظم کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور انکی پارٹی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق کام کر رہی ہے۔ پاکستان کے لیے خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ خان اعظم نے پاکستان کی تکمیل میں جو کردار ادا کیا تھا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔ آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے انکا واحد حل مسلم لیگ قیوم کے پاس ہے۔اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، خان قیوم خان کے پوتے شکیل خان،نائب صدر امجد حسین مغل، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور بھٹی، مسلم لیگی رہنما اورنگزیب خٹک، صدر یوتھ ونگ و سوشل میڈیا ہیڈ مخدوم سید ثقلین بخاری، حسنین عباس، سبطین شاہ، باچا خان، یوسف خان، کیڈٹ اسامہ، شاہد، حماد، اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔