کراچی ( کرائم رپورٹر)ایسٹ زون ڈی آئی جی ایسٹ آفس کاعملہ توتبدیل ہوگیامگر انتہائی بااثرپولیس افسرراشد کاٹرانسفرنہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق زرائع کے مطابق راشد نامی پولیس افسر عرصہ دراز سے تعینات اورپولیس افسران واہلکاروں سے کھلی رشوت وصولی میں مگھن ریتاہے۔جس پرایست زون میں تعینات پولیس افسران واہلکار پریشانی سے دو چارہونے لگے ہیں ذرائع کے مطابق راشدخودکووزیراعلی ہاوس کی پاور فل پرچی کی سفارش ظاہرکرتاہے جس کی وجہ سے ان کی پوسٹنگ ناممکن بتائی جاتی ہیں زرائع کے مطابق آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار صوبے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے پولیس میں تبدیلیاں کی تھیں لیکن بااثر اور کرپٹ افسران نے آئی جی سندھ کی پالیسیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں