اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔ نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔ جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ خواجہ حارث کے توسط سے دائر نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی گئی ہے، درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔