اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) 2024کی حج پالیسی تیار ،مجموعی طور پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کےلئے اسپانسر شپ سکیم جاری رہے گی ،قلیل دورانیہ کا حج پیکیج بھی متعارف کرایا جائے گا،پالیسی وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے منظوری کے بعد عمل درآمد شروع ردیا جائے گا۔وزارت مذہبی امورذرائع کے مطابق اگلے سال کےلئے حج پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت حج اپریشن پر مجموعی طور پر 28کروڑ ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حج اخراجات کے حوالے سے غیر ملکی زرمبادلہ کا دباﺅکم کرنے کے لئے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج2024میں بھی 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں اسپانسر شپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گاجبکہ اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داروں اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے وزارت کے مطابق حج 2024 کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔جس میں 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج اسکیم کیلئے مختص ہو گاذرائع کے مطابق اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے اور سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی مرتبہ قلیل دورانیہ کا پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گانئی حج پالیسی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔