اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس آج جمعہ کوہوگاچیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کا نام تجویز کردیا ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی اسامیاں خالی ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی سفارش کرنے والے نیشنل جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کوجج سپریم کورٹ اور سینئرترین جج جسٹس عقیل عباسی کوسندھ ہائی کورٹ کانیاچیف جسٹس بنانے کی سفارش کی جائیگی ،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں کام کرنے والے جوڈیشل کمیشن ان دونوں ناموں پر غوروخوض کرے گااس دوران کمیشن کے دیگرارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی نے جسٹس عرفان سادات کوسپریم کورٹ کاجج بنانے کی تجویزپیش کی جس پر دیگرارکان رائے دیں گے۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کے لیے نئے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس عقیل عباسی کے نام پر بھی غور کیاجائیگااور اس کی منظوری دی جائیگی بعدازاں ان ناموں کی منظور پارلیمانی کمیشن برائے ججزتقرری دے گا۔