کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاو¿س میں آئی ٹی شکایتی سیل کا افتتاح کردیا۔عوام گھر بیٹھے کیو آر اسکین کوڈ کے ذریعے گورنر ہاو¿س میں اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاو¿س میں شکایتی سیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ‘امید کی گھنٹی’ کا دورہ کیا۔گورنر کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اتوار کو گورنر ہاو¿س آئیں، شمعیں روشن کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔