بیجنگ(نمائندہ خصوصی )بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ کی مصر کے وزیرِ اعظم مصطفی میدبولے سے ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں استحکام کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سب سے ضروری کام غزہ میں فائر بندی اور تنازع کے خطے میں پھیلنے کے خطرے سے بچنے کے لیے جنگ کو جلد از جلد روکنا ہے۔چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کا بنیادی طریقہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔دوسری جانب روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ بحران کے لیے ایران کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تنازع کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں۔