کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ شہید ملت نواب زادہ خان لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان کیلٸے دامے ۔ درمے اور سخنے قربانیاں دیکر آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاٸد ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر 1951 کو پاکستان دشمنوں نے منظم سازش کے ذریعے قاٸد ملت خان لیاقت علی خان کو شہید کردیا انکے قاتلوں کے عزاٸم آج تک ظاہر نہ ہوسکے جو المیہ ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ناٸب صدر نعیم خان و صوباٸی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ قاٸد ملت نواب زادہ خان لیاقت خان پاکستان پر جان و مال قربان کرکے امر ہوگٸے وہ نواب خانوادے سے تھے حصول پاکستان و تعمیر وطن میں انکی بے لوث قربانیوں و کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاٸیگا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بانی پاکستان حضرت قاٸد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق ہر اول دستے کے رہنما پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ مناٸی گٸی اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کے تحت سیمینار۔ مذاکرے اور کانفرنسز ملک بھر میں منعقد کیٸے گٸے اور شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیشں کرنے کیلٸے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن۔ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ صوباٸی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ نعیم خان۔ سید مشرف علی۔ عبد القیوم خان۔ چاچا فقیر محمد قریشی۔ عبد السلام۔ محمد سعید۔ سمیع اللہ فراز۔ وسیم راجہ۔سید شاکر علی۔ قاری سبحان۔ محمد زبیر الدین۔ پرویز شیخ۔ عطا۶ اللہ۔ محمد جمیل۔ ذاکر بھاٸی۔ محمد اصغر۔ معین خان اور دیگر نے انکے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھاٸی فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی۔ خوشحالی و استحکام کیلٸےخصوصی دعاٸیں کی۔